بنگلہ دیش کی تاریخ میں ڈینگی بخار کا شدید ترین حملہ، 8افراد ہلاک

پبلک نیوز: بنگلہ دیش کی تاریخ میں ڈینگی بخار کا شدید ترین حملہ ہوا ہے۔ آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ 24 گھنٹوں میں ڈینگی بخار کا شکار ہونے کے ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے ہزار کیسز سامنے آئے۔ رواں سال 13 ہزار 600 افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوئے۔ جس میں سے 8000 کیسز محض جولائی میں رپورٹ کیے گئے۔

 

ڈینگی بخار سے لڑتے افراد میں 1100 بچے بھی شامل ہیں۔ ملک بھر کے 50 اضلاع ڈینگی سے متاثر ہیں لیکن دارالحکومت ڈھاکہ میں بدترین صورتحال ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملکی تاریخ کی گزشتہ دو دہائیوں میں یہ ڈینگی بخار کا شدید ترین حملہ ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں