نیویارک ٹائمز نے ایران پر امریکی حملے کے منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا

واشنگٹں(پبلک نیوز) جدید ترین ہائی ٹیک ڈرون مار گرائے جانے پرصدر ٹرمپ غصے اور طیش میں آگئے، ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم دے ڈالا، پھر اچانک کچھ ایسا ہوا کہ جھاگ کی طرح بیٹھ گئے۔

 

نیویارک ٹائمز نے ایران پر امریکی حملے کے منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ایران نے امریکی ڈرون گرایا تو صدر ٹرمپ کا پارہ بھی ہائی ہوا۔ صدر ٹرمپ نے ایران کی طرف سے ڈرون گرائے جانے پر ایرانی راڈار اسٹیشنز اور میزائل بیٹریز پر حملوں کی منظوری دی۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹرمپ نے ذہن بدلا یا کوئی اور رکاوٹ پیش آئی۔

 

حملوں کی تیاری مکمل تھی اور لڑاکا طیارے فضا اور جنگی جہاز سمندر میں پوزیشنز لے چکے تھے، کہ سٹینڈ ڈائون کا پیغام جاری کر دیا گیا۔امریکہ ایران کشیدگی کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ائیر لائنز کے ایرانی فضائی حدود کے استعمال پر بھی مکمل پابندی لگا دی ہے، جس کے بعد بھارت جانیوالی امریکی ائیر لائنز نئی پابندی سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں