فیفا نے سال کے بہترین فٹ بالر کے لیے 10 نام فائنل کرلیے

 

پبلک نیوز: فٹ بال کی عالمی تنظیم نے سال 2019 کے بہترین فٹ بالر کے انتخاب کے لیے 10 کھلاڑی منتخب کرلیے۔ فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی شامل ہیں۔ 2018 کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز لینے والے لوکا موڈرک فہرست میں شامل نہیں۔

 

تصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے سال کے بہترین فٹ بالر کے لیے 10 نام فائنل کر لیے گئے۔ سال 2018 کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز حاصل کرنے والے لوکا موڈرک اس فہرست میں جگہ نہ بناسکے۔ ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹوٹنہیم کے کپتان ہیری کین، پی ایس جی کے کیلیان ایمباپے اور ریال میڈرر کے ایڈن ہیزارڈ شامل ہیں۔

 

 یونٹس کے کرسٹیانو رونالڈو اور ڈی لاٹ، بارسلونا کے لیونل میسی اور ڈی جونگ 10 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ لیورپول کے محمد صلاح، سادیو مانے اور وین ڈی جیک سال 2019 کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فیفا بہترین فٹ بالر کا انتخاب ستمبر میں ہوگا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں