خوف اور دہشت سے بھرپور فلم"دی نن"کا باکس آفس پرراج

 

(پبلک نیوز) ہالی وڈ ہارر فلم 'دی نن' نے ریلیز ہوتے ہی کنجیورنگ سیریز کی پہلی چار فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریلیز کے ابتدائی تین دن میں 6ارب 62کروڑ روپے کما کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

 

راہبہ کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی کہانی، جس کی کھوج لگانے پہنچا ایک پادری۔ ہارر فلم 'دی نن'  نے ریلیز کے ابتدائی 3دن میں 6ارب 62کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی اور پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

 

کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم 'کریزی رِچ ایشیئنز' نے اس ہفتے ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

نوجوان ماں کے بدلے کی کہانی پر مبنی ایکشن تھرلر فلم 'پیپر منٹ' ایک ارب 64 کروڑ روپے کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں