سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا بیڑا اٹھا لیا

پبلک نیوز: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ 10 سال بعد آئی لینڈرز پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہو گئے۔ پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے سیکیورٹی وفد اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اجڑے میدانوں میں ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے کے لئے سری لنکن بورڈ نے ہاں کر دی ہے۔ پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد کی جلد پاکستان آمد کی خوشخبری سنا دی ہے۔

 

دورے کا مقصد پاکستان کے لاہور اور کراچی اسٹیڈیمز کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے تا کہ اکتوبر میں 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزمیں سری لنکا کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

 

ان میچوں کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تسلیم کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین آخری ٹیسٹ مارچ 2009 میں لاہور میں کھیلا گیا جو دہشت گردوں کے حملے کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں