انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں چھ روپے 61 پیسے کا اضافہ، ڈالر ایک سو اڑتالیس روپے کا ہو گیا۔

 

ڈالر کی انچی اُڑان، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اتار چڑھاؤ جاری، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک دن میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ڈالر کی قدر 6 روپے 61پیسے کے اضافہ کے بعد 148 روپے کا ہو گیا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا، پاکستان کے بیرون قرض میں بھی 110 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز اوپن ڈالر 146 روپے تک اُڑان بھر گیا تھا لیکن کچھ دیر بعد دو روپے 25 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی لیکن آج صبح ہی انٹر بینک میں بھی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح 146 روپے25 پیسے پر پہنچ گیا۔ پاکستان کا آئی ایم ایف کے پاس جانے پر رپویہ مزید ہونے کی خبروں پر خریداری ہو رہی ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 141 روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں