کراچی میں گاڑیاں چھیننے والا گینگ پکڑا گیا

کراچی(تنویر منیر) شہر قائد میں گاڑیاں چھیننے والا گینگ پکڑا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نے شہری ایوب کو گاڑی چھیننے کے دوران قتل کردیا تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق پولیس ذارئع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھنی گئیں 7 گاڑیاں اور ٹریکز جام کرنے والے آلات بر آمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان 70 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں۔

 

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک گینگ ریو گاڑی چھنے والا ایکٹو تھا۔  گینگ نے ایوب نامی شہری کو گاڑی چھنے پر مزاحمت پر قتل بھی کیا تھا۔

 

واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں حاکم علی لیڈر، احسان علی اور سجن علی شامل ہیں۔ ملزمان ستر سے زاہد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے نمبر پنچ کرنے والے آلات اور مختلف جعلی نمبر پلیٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں