تمام سکولوں کیلئے ایک ہی نصاب ہو گا: وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ  مدارس کی تعلیم کے معیار بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سلسلے میں علاقائی مراکز کھولے جائیں گے۔ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں وزارت سے منسلک ہوں گے۔

 

پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی تعلیم کے معیار بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سلسلہ میں علاقائی مراکز کھولے جائیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ منکشف کیا،  مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں وزارت سے منسلک ہوں گے۔ قواعد و ضوابط کا ایک باقاعدہ فارم تیار کیا گیا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو حکومت مدارس کی ہر طرح سے معاونت کرے گی۔

 

انھوں نے مدارس کی اہمیت پر بھی بات کی۔ یہاں پر انھوں نے اس امر پر زور دیا کہ مدارس کا یہ انتظام وفاقی وزارت تعلیم کے ساتھ ہوا۔ اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ قومی نصاب ترتیب دے رہے ہیں تمام سکولوں کے لیے ایک ہی نصاب ہو گا۔ حکومت پاکستان کے تمام ادارے اس حوالے سے ہمارے ساتھ ہوں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں