پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی بیٹریاں اور تاریں چرانیوالا گینگ پکڑا گیا

لاہور (دعا مرزا) ملکی خزانہ کو لاکھوں کا ٹیکہ لگانے والا 7رکنی چور گینگ  پکڑا گیا۔ملزمان  پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی بیٹریاں اور تاریں چوری کرکے غائب ہو جاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی  کو لاکھوں  کا نقصان پہنچانے والا 7رکنی چور گینگ پکڑاگیا۔ چوروں کا یہ ٹولہ لاہور کے مختلف علاقوں سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی بیٹریاں اورتاریں چراتا  اور رفو چکر ہو جاتا۔

مسلم ٹاون، غالب مارکیٹ، فیصل ٹاؤن اور شاہدرہ میں وارداتیں کی گئیں۔ اس چورگینگ کے خلاف مختلف تھانوں میں 12مقدمات درج ہیں۔ گروہ کو حراست میں لے کر عدالتی کارروائی کے چالان جمع کروائے جا چکے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں