پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے کراچی میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز جاری

کراچی(محمد نواز ڈاہری) انسداد پولیو مہم جاری ہے، کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کامیاب بنانے کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

کراچی میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے اور مہم میں 15 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے پولیو کہ خاتمے کہ لیے پر عزم ہیں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

 

حکومتی احکام کراچی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیو مہم میں بڑھ چڑہ کر حصہ لیں اور پولیو ٹیم کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کریں۔ 23 جون تک جاری پولیو مہم میں سات ہزار سے زائد رضا کار گھر گھر جا کر پولیو کے قطر پلا رہے ہیں، جبکہ بنیادی صحت مراکز پر بھی پولیو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا گیا۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں