بھارت میں پارلیمانی انتخابات کاتیسرامرحلہ، 13 ریاستوں کی 117 نشستوں پر ووٹنگ جاری

پبلک نیوز: بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 13 ریاستوں کی 117 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

 

بھارت میں 70ویں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پولنگ کا تیسرے مرحلے پر 13 ریاستوں، 2 یونین ٹیریٹریز کی 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ جس میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، مہاراشٹر، اترپردیش، گوا، کرناٹکا، کیرالہ، اڑیسہ اور مغربی بنگال کے حلقے شامل ہیں۔

 

بھارت کے عام انتخابات میں 90 کروڑ افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ لوک سبھا کے ساتوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں