تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی، 73 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

رحیم یار خان(پبلک نیوز) ٹرین کا ایک اور المناک سانحہ، کراچی سے لاہور آنے والی تیز گام ٹرین میں آگ لگنے سے 73 افراد جاں بحق، جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ حادثہ رحیم یارخان کے قریب پیش آیا۔ مسافروں نےچلتی ٹرین سے چھلانگ لگا کرجان بچائی، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ٹرین حادثات کاسلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور ٹرین حادثہ، ایک اورسانحہ، کراچی سےلاہور آنے والی تیز گام ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی۔ المناک حادثے نے درجنوں زندگیوں کے چراغ گل کر دئیے۔ حادثہ رحیم یارخان کے قریب صبح 6 بج کر45 منٹ پر پیش آیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں اورعملے نے ریسکیوآپریشن میں حصہ لیا۔ تینوں بوگیاں مکمل جل گئیں۔

 

درجنوں مسافربری طرح جھلس گئے،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ رحیم یارخان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حادثے کے بعد پاک فوج کے دستے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ جاں بحق اور زخمی مسافروں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں