کورنگی: فش کمپنی کے 3 ملازمین گڑھے میں گر کر جاں بحق

کراچی(تنویر منیر) کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب گڑھے میں گر کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں کی شناخت اقبال الدین، درویش، زرب علی کے نام سے ہوئی ہے۔

 

کراچی کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب گڑھے میں گر کر تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ شناخت اقبال الدین، درویش، زرب علی کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق جعفر نامی شخص کی حالت غیر ہے، اسے گھڑے سے نکال لیا گیا۔

 

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق کمپنی میں مچھلی کی کٹائی کیلئے گڑھا تھا۔ کمپنی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا اور فش کمپنی کو بند کر دیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ایک مزدور دوسرے مزدوروں کو بچانے گڑھے میں گیا تو ان کی جان بچاتے بچاتے خود بھی گر گیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں