ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کا اے سی خراب ہونے سے 3 نومولود بچے دم توڑ گئے

ساہیوال(شاہد رفیق) ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی بند ہونے سے 3 نومولود دم توڑ گئے۔ ورثاء ہسپتال انتظامیہ کے سامنے سراپا احتجاج بن گئی۔ نور شاہ روڈ بلاک کر کے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے احتجاج پر لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 

سہولیات کے فقدان سے ہسپتال موت کی آماجگاہیں بن گئے ہیں۔ ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی بند ہونے سے 3 نومولود زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ورثاء ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔ نورشاہ روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا گیا۔

 

پولیس نے تسلی دینے کی بجائے اُلٹا مظاہرین پر تشدد کیا اور احتجاج پر مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔ ایم ایس ڈاکٹر شاہد نذیر نے اے سی خراب ہونے کی خبر کو تسلیم کر لیا، مگر بچوں کی اموات کی وجہ ان کی تشویشناک حالت کو قرار دیا۔ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس نے 16 بچوں کی اموات کی خبر کو بھی سختی سے رد کر دیا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں