پاکپتن کچہری میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ نے تین جانیں لے لیں

پاکپتن(پبلک نیوز) پاکپتن کچہری میں مخالفین کی وکیل کے چیمبر پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افرادجاں بحق ہو گئے، قتل کے ملزم ابراہیم اور افراہیم موقع پر دم توڑ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

 

پاکپتن میں افسوسنا ک فائرنگ واقعہ نے تین جانیں لے لیں، پاکپتن کچہری میں پیشی کے دوران ملزموں کی وکیل کے چیمبر میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دوبھائیوں سمیت تین افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔ ضلع کچہری میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی ابراہیم اور افراہیم قتل سمیت سنگین مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے۔

 

فائرنگ کے واقعہ میں وکیل منشی یوسف بھی جاں بحق ہو گیا۔ ضلع کچہری کے احاطے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پاکپتن ضلع کچہری فائرنگ واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے کر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں