کورنگی گلگت کالونی میں 2منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، 3افراد جاں بحق

کراچی(تنویر منیر)کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر واقع گلگت کالونی میں دومنزلہ عمارت کی چھت اچانک ملبے کا ڈھیر بن گئی،عمارت کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

صبح سویرے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر واقع گلگت کالونی کے ایک گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ دو منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، عمارت کے ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق۔ ملبے کے ڈھیر تلے دب کر جان کی بازی ہار جانیوالے افراد کی شناخت لیاقت ثوبیہ اور آیان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔

 

علاقہ مکینوں نے صبح سویرے ہونیوالے واقعے کی رودات سنا دی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہیں! پہاڑی تودا چھت پر گرنے سے حادثہ پیش آیا۔ پولیس اور رینجرز سمیت ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں سے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں