شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 3جوان شہید

راولپنڈی(پبلک نیوز) افغان دہشت گردوں کا سرحد پار سے حملہ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کر دیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سپاہی شہید اور 7 زخمی ہوئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کے افغان دہشت گردوں نے سرحد پار سے حملہ کر دیا، افغانستان میں موجود اڈوں سے آنیوالے دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں باڑ لگانے والے دستوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی دستے شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑہ میں سرحد پر باڑ لگا رہے تھے، سرحد پار سے حملہ کرنیوالے افغان دہشت گردوں کی تعداد 60 سے 70 کے قریب تھی۔

 

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کر دیا، الواڑہ میں موجود پاکستانی فورسز نے افغان دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سپاہی شہید اور7 زخمی ہوئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔ پاکستان دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگانے کئساتھ قلعوں کی تعمیر کر رہا ہے۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان حکام اور سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں اپنا کنٹرول موثر بنانے کی ضرورت ہے، افغان حکام اور فورسز اپنی سر زمین کا پاکستان کیخلاف استعمال رکوائیں، تمام تر رکاٹوں کے باوجود پاکستان سرحدی باڑ لگانے کا عمل جاری رکھے گا، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امدد اللہ شہید ہوئے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں