لاہور کے علاقہ شاد باغ سے تین سالہ حیبا جنت مبینہ طور پر اغواء

لاہور(طاہر عمران) شاد باغ میں نامعلوم شخص نے تین سال کی بچی کو اغوءا کر لیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزم گرفتار ہوئے نہ ہی تاحال بچی بازیاب کرائی جا سکی۔

 

شہر لاہور میں بچیوں کے اغواء کاری کا سلسلہ نہ تھم سکا، شادباغ کے علاقہ سے تین سالہ حیبا جنت مبینہ طور پر اغوا، لواحقین کے مطابق تین سالہ حیبا رات دس بجے اپنے 4 سالہ بھائی کے ہمراہ گھر سے نکلی، نا معلوم اغواء کار نے مغوی بچی کو بھائی سے الگ کیا اور لے کر فرار ہو گیا۔ تین سالہ حیبا جنت کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو گئی۔


فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر نامعلوم اغواء کار نے بچی کا ہاتھ پکڑا، لیکن اس کا چار سالہ بھائی بہن کو چھڑاتا رہا، لیکن اغواء کار بھسلا پھسلا کر حیبا جنت کو اپنے ساتھ لے گیا۔ پولیس نے تھانہ شادباغ میں لواحقین کی مدعیت میں اغواء کی رپورٹ درج کر کے مقدمہ درج کر لیا، لیکن تاحال پولیس بچی کو بازیاب نہیں کروا سکی، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اغواء کار کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں