ٹھگز آف ہندوستان، بڑے بجٹ کی بڑی ناکامی

ممبئی (پبلک نیوز) بڑے بجٹ کی بڑی ناکامی، یوں تو بالی وڈ کے شہنشاہ اور مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم 'ٹھگز آف ہندستان' کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔ لیکن ' ٹھگز آف ہندوستان' فلم بینوں کے دل ٹھگنے میں بُری طرح  ناکام ہو گئی۔ ٹوئٹر صارفین نے ریویوز میں اپنی بھڑاس نکالی۔

نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ دیوالی کے روز ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی دیسی 'پائریٹس آف دی کیریبیئن' کا دیوالیہ نکل گیا۔ بالی وڈ کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم 'ٹھگز آف ہندوستان' فلم شائقین کو ایک آنکھ نہ بھائی۔

ٹوئٹر صارفین نے ریویوز میں ' ٹھگز آف ہندوستان'  کی خوب درگت بنائی۔ ایک صارف نے کہا کہ فلم دیکھنے کے 20 منٹ بعد آڈیئنس کا کچھ یہ حال ہوا۔

 

ایک نے لکھا کہ فلم کا نام بالکل درست ہے، ٹھگز نے بھارت کو سچ میں لُوٹ لیا۔

اُمیش نامی صارف نے تو سب کو سینما جا کر مووی دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اکیلے ہی پیسے کیوں برباد کروں۔

دیپ ولیشہ نامی بھارتی نے لکھا کہ انٹرول کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے آڈیئنس سے یہ کہا

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں