پاک سری لنکا سیریز، کرکٹ دیوانوں کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

 

پبلک نیوز: پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشورہ کے بعد شروع ہو جائے گی۔ ٹکٹ آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشور کے بعد شروع ہو گی جس کے لیے پہلے مرحلے میں آن لائن اور پھر نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے جبکہ وی وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

 

واضح رہے کہ پاک سری لنکا سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی۔ سری لنکن ٹیم کراچی میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ 3 ون ڈے اور لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں