فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اپنی کمپنی سے صرف ایک ڈالر تنخوا لیتے ہیں

پبلک نیوز: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی حفاظت بہت ہی مہنگی ہے۔ مارک زکر برگ اپنی کمپنی سے صرف ایک ڈالر تنخوا لیتے ہیں لیکن ان کی سکیورٹی پر گزشتہ دو سال میں 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔

 

فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ کی سیکیورٹی پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے نہ کوئی بونس نہ مراعات، لیکن سیکیورٹی پر کوئی کومپرومائز نہیں کرتے۔

 

فیس بک پر جعلی خبروں کی ترسیل اور پرتشدد واقعات پر مبنی ویڈیوز نشر ہونے پر ممکنہ خطرا ت کے پیش نظر 2018 میں زکر برگ اور ان کے اہلخانہ کی سیکیورٹی پر فیس بُک نے 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔

 

سال 2018 میں مارک زکربرگ کی سیکیورٹی کی مد میں دگنا اضافہ ہوا۔ اس سے قبل 2017 میں ان کی سیکیورٹی پر 90 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں