اسلام آباد کو تمبا کو فری بنانے کیلئے اقدامات

اسلام آباد (پبلک نیوز) شہر اقتدار بنے گا اب تمباکو سے پاک شہر۔  تفریحی مقامات اور دوران ڈریئوانگ تمبا کو نوشی کرنے والے حضرات ہوشیار ہو جائیں۔ تمباکو نوشی نہیں چھوڑی تو اچھی صحت سے محروم ہونے کے ساتھ جرمانہ بھی بھرنا پڑ سکتا ہے۔

 

اسلام آباد دنیا کا حسین ترین شہر ہے۔ اس کا حسن برقرار رکھنے کے لیے تمباکو نوش حضرات کا داخلہ 214 پبلک مقامات اور پپلک ٹرانسپورٹ میں ممنوع قرار دیا جاچکا ہے۔ خلاف وزری کی صورت میں جرمانہ آپ کا منتظر ہو گا۔

 

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے وزیراعظم عمران خان کو ہیلتھ آئی کون قرار دیتے ہوئے کہا کیوں کہ وہ سگریٹ نوشی نہیں کرتے اور اب پارلمینٹ، سپریم کورٹ اور اہم ادرواں کو تمباکو سے پاک کر کے شہریوں کے لیے رول ماڈل بنائیں گے۔

 

واضح رہے کہ وزرات صحت نے تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لیے سیلز ٹیکس بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں