فن موسیقی میں نام کمانے والے مرحوم جنید جمشید کی آج 53ویں سالگرہ

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان کے سب سے مقبول گلوکار جنید جمشید کی آج 53ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، دل دل پاکستان گا کر دلوں میں گھر کرنے والے جنید جمشید آج بھی یادوں میں زندہ ہے۔ موسیقی کو نیا انداز بخشنے والے جنید جمشید کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو آئے، انھوں نے دیکھا اور فتح کر لیا۔

جنید جمشید 3 ستمبر 1964ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ جنید جمشید نے دوران تعلیم وائیٹل سائنز گروپ میں بطور لیڈنگ سنگر گانا شروع کیا۔ "دل دل پاکستان جان جان پاکستان"۔ یہ وہ ملی نغمہ ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور دھڑکن بنا ہوا ہے۔ جنید جمشید کے مشہور نغمات میں گورے رنگ کا زمانہ، سانولی سلونی سی محبوبہ، نہ تو آئے گی نہ ہی چین آئے گا، ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے جیسےنغمات شامل ہیں۔

2004میں جنید جمشید نے باضابطہ طور پر موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کی تبلیغ اور نعت خوانی سے رشتہ جوڑ لیا “میرا دل بدل دے”، “محمد کا روضہ“، ان کی مشہور نعتوں میں سے ہیں۔ سات دسمبر 2016 کی شام حویلیاں کے مقام پر فضائی حادثے میں جنید جمشید خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ جنید جمشید آج ہم میں نہیں مگر ان کی آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں گونجتی اور دلوں کو گرماتی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں