پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پبلک نیوز) پوری دنیا میں موجود مسلمانوں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی جا رہیں ہیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ہے۔

 

یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے گئے۔ مرکزی تقریب ڈی چوک اسلام آباد پر ہو رہی ہے اور صبح دس بجےایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 

پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے یوم یکجہتی منایا جا رہا ہے، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی جا رہیں ہیں، اسی سلسلے میں پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ہے، کوہالہ پل مظفرآباد منگلا پول میرپور آزاد کشمیر دانگلی پل ڈڈیال پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی، جہاں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

بھارت نے کشمیر پر ایک طرف تو غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور دوسری طرف کشمیری مسلمانوں کی زندگیاں بد سے بد تر کرنے کے لئے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا بھر میں 5فروری کو کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔

 

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے کیونکہ اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔ آج کا دن منانے کا اہم مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد دلائیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ان کی آزادی کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔ بھارت کے ظلم و بربریت کو دنیا بھر کے سامنے لانے کے لئے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ ہم ایک ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔ ہمارا صرف ایک ہی نعرہ ہے۔ "کشمیر بنے گا پاکستان"

 

پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام بچے، بوڑھے نوجوان سب ہاتھوں میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے ہیں، اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 10 بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔ تعطیل کے باعث ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، اور بینک بند رہیں گے۔

 

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں