عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے: سینیٹر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے موجودہ حکومت کو کٹھ پتلی اور مسلط شدہ  قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی کوئی تربیت نہیں اور عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں دی جا رہی۔ آج قوم نواز شریف کو یاد کر رہی ہے۔

 

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ہم ناچنے والے کارکن نہیں بلکہ پکے کارکن ہیں۔ حکومت نے پورے ملک میں لوگوں کو تنگ کیا ہوا ہے۔ لوگوں کے گھر گرانے تھے تو پہلے مہینے میں گرا دیئے لیکن عوام کو ریلیف نہیں دے رہے۔ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو انہوں نے اپنے بندے لگانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے۔

 

ان کا کلہنا تھا کہ یہ ہمیں کرپٹ کہتے ہیں حالانکہ یہ سب کرپٹ اکٹھے ہوئے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم سمیت سب کی کرپشن کی کہانیاں سامنےآ رہی ہیں۔ نواز شریف نے قرضہ لے کر ملک پر لگایا؟ یہ قرضہ لے کر ملک پر لگا نہیں رہے۔ نواز شریف کے دور میں عوام کو تمام تر ریلیف اور سہولتیں حاصل تھیں۔ سونامی تباہی کی نشانی ہوتی ہے اور یہی ہم کہتے تھے۔ مسلمان کے مقابلے میں یہودی کی حمایت عمران خان نے لندن میں جا کر کی تھی۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں