آج وزیراعظم سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے، شیڈول مکمل کر لیا گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خاں آج سے29 اپریل تک چین کے دورے پر روانہ ہو گے، وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہر تین بجے خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے وفد کے ہمراہ چین روانہ ہوں گے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح کے وفود سے ملاقاتیں۔


وزیراعظم عمران خان کے آج سے 29 اپریل تک چین کے دورے کا شیڈول مکمل ہو گیا، وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہر تین بجے خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے وفد کے ہمراہ چین روانہ ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں آج چین ورلڈ ہوٹل میں رات قیام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کل 26 اپریل بروز جمعہ کی صبح بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

چین نیشنل کنونشن سنٹر پہنچنے پر چینی صدر خود وزیراعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کریں گے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے میزبان چین کے صدر شی چن پنگ کلیدی خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح کے وفود سے بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ بینک کے سی ای او سے اہم ترین ملاقات طے پائیں گی۔

 

شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ بینک کے سی ای او سے ملاقات 26 اپریل کو چین میں ہو گی، ملاقات کا وقت بینجگ انٹرنیشنل ہارٹیکلچر ایکسپو کے دوران سوا گیارہ بجے ہو گی۔ فورم کے دوسرے سیشن سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا فورم سے خطاب دوپہر ایک بجے ہو گا۔ وزیراعظم دنیا کے چار دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کی سوئٹزرلینڈ، بیلاروس اورانڈونیشیا کے رہنماؤں سمیت کئی ممالک کے وفود سے ملاقاتیں ہوں گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دے گی، 26 اپریل کو ہی وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔ آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات شام پانچ بجے چین ورلڈ ہوٹل میں ہو گی۔ چینی صدر گریٹ عوامی ہال چین میں وزیراعظم اور دیگر سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ قیام کے لئے چائنہ ورلڈ ہوٹل میں رات قیام کریں گے۔

 


27اپریل کو وزیراعظم عمران خان انٹرنشنل کانفرنس سنٹر جائیں گے، جہاں چینی صدر ان کے میزبان ہوں گے، وزیراعظم عمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے روز تین سیشن ہوں گے۔ دوسرے روز عشائیے میں چینی صدر کی نمائندگی نائب چینی صدر کریں گے۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان بزنس فورم کے ظہرانے میں شرکت کریں گے اور پاکستان پویلین کا دورہ بھی کریں گے۔

 

اتوار کو وزیراعظم عمران خان پاکستان بزنس فورم کے ظہرانے میں شرکت کریں گے اور پاکستان پویلین کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ رات کے کھانے میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان بیچنگ انٹرنینشل ہارٹیکلچر ایکسپورل 2019ء میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان چائنہ پویلین کا دورہ کریں گے اور یادگاری پودا بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم 28 اپریل اتوار کی رات ساڑھے گیارہ بجے بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔

 

29 اپریل کی صبح وزیر اعظم عمران خان وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیراعظم کے چین کے دورے کے دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار ہمراہ ہوں گے، وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر توانائی عمر ایوب اورزلفی بخاری بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جاپان سے چین پہنچیں گے، پاکستان سفیر مسعود خالد بھی موجود ہوں گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں