اسپین میں ٹماٹروں کی جنگ چھڑ گئی

 

پبلک نیوز: اسپین میں "ٹوماٹینا" فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ فیسٹیول میں ہزاروں سیاحوں اور مقامی افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش کی۔  فیسٹیول میں لوگوں نے ایک دوسرے پر خوب ٹماٹر برسائے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسپین میں ویلنشیاء نامی علاقے میں واقع قصبے بونیول میں "ٹوماٹینا" فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں لوگوں کی جانب سے ایک دوسرے پر خوب ٹماٹر برسائے گئے۔

 

واضح رہے "ٹوماٹینا" فیسٹیول ہر سال اگست کے آخری ہفتے کے دوران ہوتا ہے۔ فیسٹیول صبح 11 بجے ایک زور دار آواز کے ساتھ شروع ہوتا ہے جس میں مقامی اور دنیا بھر سے تقریباً 22000 افراد شرکت کرتے ہیں۔ یہ فیسٹیول صرف 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی لیے ہی ہوتا ہے۔

 

 

فیسٹیول کا آغاز ہوتے ہی ٹماٹروں سے لدے ٹرک لڑائی کے علاقے میں چلتے ہیں جبکہ ٹرکوں کے پچھلے حصے میں کچھ مقامی لوگ تہوار پر جانے والے افراد پر ٹماٹر پھینکتے ہیں۔ جیسے ہی ٹرک گزرتے ہیں ہر شخص لڑائی کے لیے اپنے آپ کو مسلح کر کے ٹماٹر کی سکوپنگ کرتے ہوئے زمین پر غوطہ خوری کرتا ہے۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں