جوہانسبرگ: پاکستان اورساؤتھ افریقا کے مابین تیسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ (پبلک نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے 5 باؤلز اور 6 بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک جانب پاکستان کلین سوئپ سے بچنے کی کوشش کرے گا تو دوسری طرف ساؤتھ افریقا کلین سوئپ کی بھرپور کوشش کرے گی۔

 

جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ کی خفت سے بچنے کے لیے شاہینوں نے حکمت عملی تیار کرلی۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 5 بولرز اور 6 بیٹسمینوں کے ذریعے پروٹیز کو شکار کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

 

ٹیم انتظامیہ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ان فٹ شاہین شاہ آفریدی، اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آرام دینے کی خواہش مند ہے۔ ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور شاداب خان کی شمولیت یقینی ہے تاہم محمد رضوان کی شمولیت ایک بار پھر غیر یقینی ہوگئی ہے۔

 

آخری ٹیسٹ میں پاکستانی پیس بیٹری میں محمد عامر، محمد عباس، حسن علی اور فہیم اشرف شامل ہوں گے جبکہ شاداب خان اسپن بولنگ کا خلا پورا کریں گے۔ قومی بیٹنگ لائن کی ذمہ داری امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد کے کندھوں پر ہوگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

حارث افضل  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں