پاکستان کا اگلا امتحان7جون کوسری لنکا سے ہو گا

پبلک نیوز: پاکستان کا اگلا امتحان جمعے کے روز سری لنکا سے ہو گا۔ شاہینوں نے لنکا کو ڈھانے  کے لیے کمر کس لی اور خوب پریکٹس کی۔

 

کرکٹ کی عالمی جنگ میں جمعہ کو بڑا ٹاکرا ہو گا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان، شاہینوں نے لنکا ڈھانے کے لیے مشقوں کا آغاز کر دیا۔ شاہنوں نے بریسٹول کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

 

7جون کو بریسٹول کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول میچ میں موسم بھی رنگ میں بھنگ ڈال سکتا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی مقابلوں کے نتائج کی بات کریں تو پاکستان کو سری لنکا پر واضح برتری حاصل ہے۔

 

1975 میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے آئیں۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سو تریپن ایک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان نے نوے مقابلوں میں سری لنکا کو شکست دے دوچار کیا جبکہ سری لنکا نے اٹھاون مقابلوں میں کامیابی سمیٹی، پاکستان کی جیت کا تناسب ساٹھ فیصد سے زیادہ ہے۔

 

پاکستانی ٹاپ آرڈر میں موجود امام الحق، فخر زمان اور بابر اعظم بھرپور فارم میں ہیں، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کرکٹ ماہرین میچ میں پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، جبکہ انگلینڈ کے خلاف بڑی فتح کے بعد سرفراز الیون کا اعتماد آسمان کو چھو رہا ہے اور تمام کھلاڑی کسی بھی چیلنج کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں