ٹوتھ پیسٹ سے کینسر ہونے کا انکشاف

کیمبرج (پبلک نیوز) امریکی ریاست کیمبرج کے سائنس دانوں نے دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ سے بڑی آنت کا کینسر ہو سکتا ہے۔

سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چوہوں پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے ٹوتھ پیسٹ میں شامل ایک جز ’ٹرکلوسان‘ بڑی آنت کے سوزش، زخم حتیٰ کے کینسر کا باعث بن سکتا ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار نہایت پریشان کن ہیں۔ اس سے قبل کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ٹرکلوسان کی زیادہ مقدار معدے اور آنتوں کے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے لیکن حالیہ تحقیق نے اسے رد کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ ٹرکلوسان کی معمولی مقدار بھی بڑی آنت میں کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

حارث افضل  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں