چولستان جیپ ریلی کی تاریخ کا اعلان، پاکستانی خواتین ڈرائیورز حصہ لینے کو تیار

لاہور (طاہرعمران) 450 کلومیٹر کے روٹ پر محیط ڈیزرٹ ریلی 14فروری سے قلعہ دراوڑ میں شروع ہوگی۔ ملکی و غیرملکی ڈرائیورز سمیت پاکستانی خواتین ڈرائیورز بھی اپنی مہارت دکھائیں گی۔

بہاولپور کی ثقافت اور پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے چولستان میں ڈیزرٹ ریلی، کلچرل نائٹ، آتش بازی اور ٹینٹ ویلیج بھی لگایا جائے گا۔ ریلی میں 100 سے زائد نیشنل و انٹرنیشنل سمیت خواتین ڈرائیورز حصہ لیں گی۔

پنجاب اسٹیڈیم میں صوبائی وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلچرل ایونٹ پنجاب کی پہچان تھے جو مدھم ہوگئے۔ ٹوررزم دنیا کی چھٹی بڑی انڈسٹری ہے۔ ریلی سے ساؤتھ پنجاب کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

سیکرٹری سپورٹس اینڈ ٹورازم ندیم محبوب کا کہنا تھا کہ جیپ ریلی، سپورٹس، کلچر، سیاحت کا ایونٹ بن چکی ہے۔ تمام لوگوں کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

چولستان ڈیزرٹ ریلی 14 فروری سے 17 فروری تک منعقد ہو گی جس کی انعامی رقم 50 لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں