سیاحوں کی سر زمین گلگت  بلتستان قدرتی حسن سے مالا مال

 

گلگت (پبلک نیوز) سیاحوں کی سر زمین گلگت بلتستان خوبصورتی اور قدرتی نظاروں سے مالا مال ہے۔ اکثر سیاحتی مقامات ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ شاہراوں کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ایسے مقامات تک  سیاحوں کا پہنچنا دشوار ہے۔

 

سکردو شہر سے تقریباَ 45 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع قدرتی نظاروں سے مالا مال علاقہ طور مک دونسہ خوبصورتی کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔ جہاں ندیاں، بہتے جھرنے، سبزہ اور اونچے پہاڑوں کے نظار ے ایک ساتھ آنے والوں کا استقبال کرتے ہوں اسے دُونسہ کہا جاتا ہے۔

 

یہاں کے قدرتی اور منفرد نظارے آنے والوں کا ٹھنڈی ہواوں اور قدرتی نظاروں سے اسقبال کرتے ہیں۔ لیکن جہاں یہ علاقہ خوبصورتی اور قدرتی نظاروں سے مالا مال ہے وہیں اس علاقے تک پہنچنے کے لیے دشوار راستوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس علاقے کے لیے اب تک کوئی خاص سڑک نہیں بنائی گئی۔



حکومت وقت اگر اس سیاحتی مقام پر پہنچنے کے لیے سڑک کی تعمیر کرائے تو یہ بھی پاکستان کی بڑے سیاحتی مقامات میں شامل ہو سکتا ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں