"ملکی برآمدات میں 29 فی صد اضافہ، درآمدات کی مد میں 4 ارب ڈالر کمی ہوئی"

اسلام آباد (پبلک نیوز) مشیر وزیر اعظم برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں 29 فی صد اضافہ جبکہ درآمدات کی مد میں 4 ارب ڈالر کمی ہوئی۔ آئندہ سال درآمدات و برآمدات کے اعداد و شمار مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔

پریس بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ رسائی حاصل کرنا ہو گی جس کے بغیر برآمدات نہیں بڑھیں گی۔ انڈونیشیا کے ساتھ ہماری تجارت پر بات چیت ہوئی ہے۔ انڈونیشین حکومت نے مزید 20 اشیا پر ڈیوٹی فری رسائی دے دی ہے۔ چین بھی پاکستان کی 313 مصنوعات کو ڈیوٹی فری کر رہا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لے ویلیو ایڈڈ سروسز کا جائزہ لینا پڑے گا۔ امریکا چین تنازع سے 7 فی صد برآمداتی اشیا کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ کاٹن کی برآمد میں 27 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ ہماری برآمدات پر ڈالر کی اونچ نیچ کا فرق نہیں پڑا تاہم ڈالر کے ریٹ کا جائزہ لینا ہو گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں