جون میں تجارتی خسارہ 2.64 ارب ڈالر رہا، ادارہ شماریات

 

اسلام آباد(عثمان طاہر) ملکی تجارتی خسارہ کم نہ ہوا، مالی سال 2018-19 میں خسارہ  2.64 ارب ڈالر رہا۔ 2019 کے لیے برآمدات  کا ہدف 25 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔

 

مالی سال 2018-19 میں برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔ ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق برآمدات کا ہدف پورا نہ ہوسکا۔ ہدف کے مقابلے میں برآمدات 22 ارب 98 کروڑ ڈالر رہیں۔

 

مالی سال 2018-19 میں سال بہ سال برآمدات 1 فیصد جب کہ درآمدات 9.86   فیصد کم رہیں۔ تجارتی خسارہ 15.33 فیصد، تجارتی خسارے کی مالیت 31 ارب 82 کروڑ ڈالر رہی۔

 

ادارہ شماریات کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون کی برآمدات میں 18.32  فیصد کمی ہوئی۔ جون کے مہینے میں بھی برآمدات کی مالیت 1 ارب 71 کروڑ ڈالر رہیں۔ جون کے مہینے میں درآمدات کی مالیت 13.45 فیصد کمی سے 4 ارب 36 کروڑ ڈالر رہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں