چین، امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید کشیدگی کا خدشہ

پبلک نیوز: چین اورامریکااکے درمیان تجارتی جنگ میں مزید کشیدگی آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں دراڑ پڑ گئی۔ صدر ڈونلڈٹرمپ نے چین کی 200 بلین ڈالرکے مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکااورچین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں ایک بار پھرتعطل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے چین کی 200 بلین ڈالر کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی صدر کے بیان پر چین نے بھی شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ مذاکرات کے لیے نائب چینی وزیراعظم کی سربراہی میں جانے والے تجارتی وفد کا دورہ بھی منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے بعد چین اور یورپی یونین کی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں