چین اور امریکا کی تجارتی جنگ دنیا کیلئے خطرہ

پبلک نیوز: چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ سے دنیا میں غربت کا گراف اوپر چلا جائے گا۔ صورتحال خطرناک ہوجائے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کر دیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے تنبیہ کی ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان معاشی جنگ جاری رہی تو دنیا کو ہولناک صورتحال سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دو بڑی معیشتوں والے ممالک کے مابین تجارتی جنگ سے بیروزگاری میں اضافہ، گھریلو صنعتیں بند اور اشیائے صرف لوگوں کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی۔ دنیا میں جینا مشکل ہوجائے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ سال معیشت کی عالمی ترقی کم تر سطح پر 3.7 فیصد تک رہے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے معاشی جنگ چھیڑتے ہوئے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جس کے ردعمل پر چین نے بھی امریکی اشیاء پر ٹیکس کی شرح  بڑھا دی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں