میری تاجر برادری سے التماس ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے: وزیراعظم

کراچی (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت سب سے زیادہ تاجر اور سرمایہ کار دوست حکومت جانی جائے۔ میرا مشن پاکستان سے غربت مٹانا ہے جس میں تاجر برادری میرا ساتھ دے۔ گزشتہ حکمرانوں نے معیشت کو کرپشن سے تباہ کر دیا۔ ہمیں ایک خستہ حال معیشت ملی۔ میں چوروں کو نہیں چھوڑ سکتا۔

وزیر اعظم عمران خان سے FPCCI اور تاجر برادری کے وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔  وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی چیمبر ز آف کامرس، ایمپلائرز فیڈریشن، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس، پاکستان لیدر گارمنٹس، رائس ایکسپورٹ، پاکستان آٹو موٹیوپارٹس، پاکستان بیڈ وئیر ایکسپورٹرز، پاکستان ڈینم مینو فیکچررز، ٹاول منیو فیکچررز، پاکستان ہوزری و دیگر کاروباری شعبوں کے نمائندگان شریک تھے۔

گورنر سندھ عمران اسمعیل، وفاقی وزیر براے بحری امور علی زیدی، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ کاروباری برادری کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ وفد کی جانب سے معاشی استحکام اور اقتصادی اہداف کے حصول کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کی توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے۔ ایف بی ار اور اسٹیٹ بینک میں ماہرین تعینات کیے۔ میری تاجر برادری سے التماس ہے کہ ایمنسٹی  اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ معیشت کے استحکام اور اقتصادی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں  کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کرے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ کاروبار میں سہولت(ایز آف ڈوئنگ بزنس)، ایف بی آر کی اصلاحات اور تجارت کے لئے ساز گار اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں