بون فائر نائٹ کے دوران ناپسندیدہ ترین شخصیت کا پتلا جلانے کی روایت

پبلک نیوز: برطانیہ میں روایتی بون فائر نائٹ کے دوران ناپسندیدہ ترین شخصیت کا پتلا جلانے کی روایت برقرار ہے۔ رواں  سال سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا 36فٹ کا پتلا جلایا جائے گا۔

برطانیہ کےشہر ایڈنبرگ میں سابق برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کا پُتلا تیار ہو کرنمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔ 36 فٹ لمبا پُتلا 3 نومبر کو جلایا جائے گا۔ ایڈنبرگ میں 1928 سے رائج بون فائر نائٹ منائی جاتی ہے جہاں گزشتہ 20 سالوں سے ناپسندیدہ شخصیات کے پُتلے جلائے جاتے ہیں۔

اس سے پہلےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروے وائینسٹن کے پُتلے بھی جلائے جا چکے ہیں۔ بورس جانسن کے پُتلے کو بون فائر نائٹ کو آگ لگائی جائے گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں