ماضی کی طرح ہارس ٹریڈنگ کی روایت دہرائی گئی: حمزہ شہباز شریف

لاہور(پبلک نیوز) دھاندلی کے باوجود الیکشن میں حصہ لیا، دھاندلی کا پیچھا کریں گے، حمزہ شہباز کہنا ہے کہ اپوزیشن دلیری سے الیکشن لڑے۔ کالی پٹیاں پہنی ہیں ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹیاں چھوڑیں کالے کپڑے پہن کر آجائیں، حلف اس لیے لے رہے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم نے جمہوریت کیلئے جیلیں کاٹی اور جلا وطنیاں دیکھی ہیں۔ جمہوریت کے تسلسل کی تیسری کڑی ہے۔ دنیا میں جمہوریت ہی کامیابی کی منزل ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد نوازشریف کو جیل بھیج دیا گیا، یہ کیسا میچ تھا کہ ایک کیپٹن آزاد اور دوسرا پابند سلاسل تھا، ماضی کی طرح ہارس ٹریڈنگ کی روایت دہرائی گئی، جج نے فیصلہ میں لکھا نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ اسپیکر کے انتخاب میں ہمارے 12 ووٹ دوسری طرف پڑ گئے، ہم نے احتجاج کیا تو ڈپٹی اسپیکر کو پورے ووٹ ملے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن عددی لحاظ سے سب سے بڑی پارٹی ہے اور ثبوت یہ ہیں کہ 90 فیصد فارم 45 پر دستخط نہیں ہوئے۔ الیکشن کا 21 ارب روپیہ عام آدمی کی جیب سے گیا ہے، فوری طور پر پارلیمانی کمیشن بنا کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسے انتخابات ہیں جن میں جیت کا شور دب گیا اور ہر طرف دھاندلی کے نعرے ہیں، تاہم ہم آئینی کردار ادا کریں گے اور کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں نہیں نکالیں گے۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں