رشوت مانگنے کے الزام میں ٹریفک پولیس اہلکارحنیف کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی رشوت خوری معصوم رکشہ ڈرائیور کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ دو روز قبل شارع فیصل پر خود سوزی کرنے والا رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔

صدر ٹریفک پولیس چوکی کے قریب  ٹریفک پولیس اہلکار نے رکشہ ڈرائیور محمد خالد سے رشوت کا مطالبہ  کیا۔ نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور کا چالان کاٹ دیا۔ جس پر رکشہ ڈرائیور نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

محمد خالد دو روز  سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا۔ خالد کے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی نے رشوت خوری کے لیے آواز اٹھانے کی ہمت کی ہے۔ پولیس میں موجود رشوت خوروں کو جلد سزا دی جائے۔

رشوت مانگنے کےالزام میں ٹریفک پولیس اہل کار حنیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کی مدعیت میں رشوت طلب کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ صدر تھانے میں درج کیا گیا۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں