'ٹریفک اہلکار سڑکوں پر افطار کرتے ہیں'

ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ افطار گھر پر ہی کرے مگر شہر کے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اپنے طور کوشش میں لگے رہتے ہیں لوگوں کو وقت پر گھر پہنچانے والے یہ ٹریفک اہلکار اکثر روڈ پر ہی افطار کرتے ہیں۔

 

غضب کی گرمی اور اوپر سے روزہ۔ مگر فرائض کی انجام دہی کے لیے کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاراپنے کام میں مگن ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکار تپتی دھوپ میں بھی کراچی کی مختلف شاہراہوں پرعوام کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے افطار سے قبل ہر شہری اپنے گھرخیریت سے پہنچ جائے۔

دوسروں کو افطار سے قبل گھر بھیجنے والوں کی افطاری روڈ پر ہی ہوتی ہے کسی کو جگہ مل گئی تو روڈ پر بیٹھ گئے ورنہ کھڑے کھڑے ہی افطار کر لی جاتی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں