کراچی: وارڈن نے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کے دانت توڑ دیئے

کراچی (پبلک نیوز) ٹریفک وارڈن آپے سے باہر، ٹرک ڈرائیور پر مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ وارڈن نے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے ڈرائیور کے دانت توڑ دیئے۔ ڈرائیور نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن کا ناروا رویہ معمول بن گیا۔ ٹرک ڈرائیور پر لاتوں اور مکوں کی برسات کر دی۔ ٹریفک پولیس کی غنڈہ گردی سے ڈرائیور پریشانی کا شکار ہو گئے۔

حب ریور روڈ پر ٹریفک پولیس نے شہری کے چہرے کو پنچنگ پیڈ بنا لیا۔ وارڈن ے ٹرک ڈرائیور کی خوب پٹائی کی۔ پٹائی ایسی کہ جس سے ٹرک ڈرائیور کے دانت ٹوٹ گئے۔ ٹریفک وارڈن نے ایک شہزور ٹرک کو رکنے کا اشارہ دیا۔

ٹرک ڈرائیور نے ٹرک کو سائیڈ میں لگانے کی کوشش کی تو ٹریفک پولیس نے حملہ کر دیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ٹرک ڈرائیور بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں