مرحوم شخص کے نام پر اکاؤنٹ بن گیا، اربوں کی ٹرانزیکشنز

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں زندوں کے گھوسٹ اکاﺅنٹس پر سب حیران تھے کہ مردے کے اکاﺅنٹس سے اربوں کی ٹرانزیکشن سے بھونچال آ گیا۔ مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ تفتیشی اداروں کے افسران بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

 

بات زندوں سے مردوں تک جاپہنچی۔ منی لانڈرنگ کرنیوالوں نے مرے ہوئے شخص کو بھی نہ بخشا۔ کراچی میں محمد اقبال آرائیں نامی شخص کے بینک اکاﺅنٹس نے تحقیقاتی اداروں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا۔

 

ذرائع کے مطابق اقبال ارائیں مرحوم کے نام پر 4اکاﺅنٹس ہیں۔ جن سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی جبکہ اکاﺅنٹ ہولڈر 2014 میں ہی وفات پا چکا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل اورنگی کے فالودے والے، کورنگی کے رکشے والا اور محکمہ صحت کے کارکن کے اکاﺅنٹ میں بھی اربوں روپے کا انکشاف ہوا تھا۔ ان گھوسٹ اکاﺅنٹس پر اسٹیٹ بینک حکام بھی حرکت میں آ گئے۔

 

مردے کے اکاﺅنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں