خارجہ پالیسی راولپنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کی جائے: رضا ربانی

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا کہ خارجہ پالیسی راولپنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کی جائے۔ سب جانتے ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کہاں بنتی ہے۔ ہر ادارہ دوسرے ادارے کے دائرہ اختیار میں گھس رہا ہے۔

صدارتی خطاب پر سینیٹ میں بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے خارجہ پالیسی پنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت دیئے جانے والے اختیارات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ سب جانتے ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کہاں بنتی ہے؟ پارلیمنٹ خارجہ پالیسی بنائے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ دوسرے ادارے کے دائرہ اختیار میں گھس رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے تحت دیے جانے والے اختیارات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ادارے اور ریاست تب مضبوط ہوتے ہیں جب آئین کے تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں