گوجرانوالہ: پٹرول پمپ کو نوٹس بھجوانے پر ڈی سی گوجرانوالہ کا تبادلہ کر دیا گیا

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کی گرد ابھی بیٹھی نہیں تھی کہ ڈی سی گوجرانوالا کا تبادلہ کر دیا۔ مبینہ طور پر احسن گجر کے پٹرول پمپ کو نوٹس بھجوانے پر ڈی سی گوجرانوالہ شعیب طارق کا تبادلہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غیرسیاسی پولیس اور غیرسیاسی بیوروکریسی کے دعوے ہوا ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں احسن گجرکے پٹرول پمپ کونوٹس بھجوانےپرڈی سی گوجرانوالہ شعیب طارق کاتبادلہ کردیا گیا۔

ڈی پی او پاکتپن والے معاملہ کی گرد ابھی بیٹھی نہیں  تھی کہ ڈی سی گوجرانوالا کے ڈی سی کا تبادلہ کردیا گیا۔ بیوروکریسی میں سیاسی تبادلوں کو لےکر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر ایک بار پھر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔

ادھر احسن گجر کے والد اقبال گجر کا کہنا ہے کہ ڈی سی گوجرانوالہ کے تبادلہ میں ان کا اور ان کے خاندان کے کسی فرد کا کوئی عمل دخل نہیں۔ ڈی سی گوجرانوالہ کے تبادلہ کو ہمارے پٹرول پمپ سے جوڑنا غلط ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ڈی سی گوجرانوالہ کے تبادلے کی مخالفت کردی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں