خواجہ سرا سہیل نے ناچ گانا چھوڑ کر باعزت روٹی روزی کمانے کی ٹھان لی

پشاور(پبلک نیوز) پشاور کے باہمت خواجہ سرا سہیل نے ناچ گانا چھوڑ کر باعزت روٹی روزی کمانے کی ٹھان لی، خواجہ سراوں اور خاص طور پر سہیل کو نامناسب معاشرتی رویوں کا سامنا رہتا ہے۔


سہیل عرف کاجل نے رقص و سرور کی محفلوں میں ادائیں دکھا کر داد اور پیسے بٹورنے کو خیر آباد کہتے ہوئے حلال کی محنت سے روزی کمانے کی ٹھان لی ہے۔ سہیل کو لوگوں کی جانب سے نامناسب رویہ کا توسامنا رہتا ہے لیکن سہیل ان آوازوں کی پرواہ کئے بغیر اپنی ماں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اپنی محنت جاری رکھتا ہے۔

سہیل کو محنت کرتے دیکھ کر ٹریفک وارڈنز بھی اسکی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ سہیل کی خواہش ہے کہ حکومت اسے اور اس جیسے دیگر خواجہ سراوں کے لئے تعلیم اور روزگار کا بندوبست کرے تاکہ یہ بھی غربت کے ہاتھوں مجبور ہونے کی بجائے باعزت روزگار کا حصول حاصل کرسکے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں