ترکی کے نئے منتخب صدر طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا، وزیر اعظم کا عہدہ ختم

پبلک نیوز: ترکی کے نئے منتخب ہونے والے صدرطیب اردوان نے حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری میں عالمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے طیب اردوان نے دوسری مدت کے لئے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں بڑی عالمی شخصیات نے شرکت کی۔اس کے ساتھ ہی ترکی میں نئے صدارتی نظام کے تحت وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر دیا گیا۔ صدر کا عہدہ پہلے سے زیادہ مظبوط اور طاقتور ہو گیا۔ حلف اٹھانے کے بعد ترک صدر آج ہی اپنی نئی کابینہ کا بھی اعلان کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نئی کابینہ میں ٹیکنوکریٹ اور پیشہ ورانہ لوگ ہی شامل کیئے جائیں گے۔ ترکی کے صدارتی انتخابات میں 52 فیصد ووٹ لینے والے صدر طیب اردوان نے آج دوسری مدت کے لئے حلف اٹھا لیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں