وطن عزیز کی سڑکوں پر گھومتے ثقافت کے رنگ

پبلک نیوز: وطن عزیز کی سڑکوں پر گھومتے ہماری ثقافت کے نمونے ٹرک، مال بردار گاڑیاں بھی اور ہماری ثقافت کے سفیر بھی ہیں اندرون ملک بھی داد اور بیرون ملک بھی ہمارے ٹرک آرٹ کی واہ واہ۔ اب فن کاروں نے دیگر اشیاء پر بھی یہی فن منتقل کیا تو سڑکوں پر گھومتی ثقافت گھروں میں سج گئی۔

لوک ورثہ اسلام آباد میں ثقافتی میلہ کیا گیا۔ ہر صوبے کی، ہر نگر کی، پورے پاکستان کی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہیں ٹرک آرٹ کے نمونے بھی موجود ہیں۔ دیکھنے والے ثقافت کے شاہکاروں کی خوب پذیرائی کررہے ہیں۔

کراچی سے کشمیر، گوادر سے خنجراب جہاں یہ ٹرک جاتے ہیں وہاں ثقافت کے رنگ بکھرتے جاتے ہیں اور ہمارا ثقافتی تنوع، یگانگت میں بدل جاتا ہے۔ یہ ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مشہور تو ہے ہی لیکن اسی آرٹ کو جب فنکاروں نے کپس، لیمپس اور جوتوں، کپٹروں پر اتارا تو ثقافتی رنگوں کی جھلک سڑکوں پر گھومتے پہناوؤں میں نظر آنے لگی۔

اپنے تو اپنے غیر ملکی بھی تعریف کراٹھے۔ فن کار کہتے ہیں یہی تعریف ہماری داد ہے اور یہی ہماری اجرت۔ ثقافت کے یہ نمونے، فن کاروں کی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں اور بیرون ملک پاکستان کی پہچان بھی۔

Pakistani Truck Art

فائل فوٹو

South Asia Painted Trucks

فائل فوٹو

Despite a recent surge in popularity through fashion shows, truck art still struggles to carve a niche for itself. PHOTOS: PUBLICITY

فائل فوٹو

Pakistani Truck Art

فائل فوٹو 

Pakistan Painted Trucks

فائل فوٹو

Jingle Truck - Truck Art in Pakistan

فائل فوٹو

Art on a present-day truck harking back to the decades-old practice of painting portraits of Sufi saints and spiritual vagabonds (fakirs) on lorries.

فائل فوٹو

Reproduction of a famous image of Pakistan’s truck art in the 1970s. It shows film actor Ejaz and actress Firdous in a scene based on a romantic folklore.

فائل فوٹو

South American revolutionary, Che Guevara, on a truck in Quetta.

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں