عدلیہ میں یقینا اوباما ججز ہیں جن کا نقطہ نظر سکیورٹی ذمہ داران سے مختلف ہے:امریکی صدر

واشنگٹن (پبلک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر چیف جسٹس پر تنقید کہا عدلیہ میں یقینا اوباما ججز ہیں جن کا نقطہ نظر سیکورٹی کے ذمے داروں سے مختلف ہے۔

ٹرمپ اور امریکی چیف جسٹس کے درمیان لفظی جنگ جاری۔ امریکی صدر نے چیف جسٹس کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں یقینا اوباما ججز ہیں جن کا نقطہ نظر سیکورٹی کے ذمے داروں سے مختلف ہے۔ نائنتھ سرکٹ کورٹ آزاد عدلیہ ہوتی تو بہت اچھا ہوتا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بارڈر اور تحفظ سے متعلق کیسز پر نقطہ نظر مختلف کیوں ہے؟ کیسز کے فیصلے کیوں الٹ دیئے جاتے ہیں، امریکا کو تحفظ اور امن وامان کی ضرورت ہے۔ عدلیہ کے فیصلے ملک کو غیر محفوظ بنارہے ہیں، جوکہ خطرناک اور احمقانہ عمل ہے۔

اس سے پہلے امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دیا تھا کہ ہمارے ہاں کوئی اوباما جج، ٹرمپ جج، بش جج یا کلنٹن جج نہیں۔ ہمارے پاس غیرمعمولی عزم کے حامل جج ہیں جو مساوات پر مبنی فیصلے کرتے ہیں، ہمیں  آزاد عدلیہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی پناہ کے لیے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کے داخلے پر پابندی کا حکم دیا تھا۔ جسے فیڈرل جج نے کالعدم  قرار دیا۔ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک اوباما جج نے پابندی ہٹائی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں