امریکی صدر کا وزیردفاع جیمز میٹس کو عہدہ سے ہٹانے کا فیصلہ

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ باری باری اپنے قریبی ساتھیوں کی بھی چھٹی کرانے لگے ہیں۔ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں ایک اور بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کے مطابق وزیر دفاع جیمز میٹس کسی بھی وقت اپنا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویومیں جیمز میٹس کو ڈیموکریٹ پارٹی کی ذہنیت رکھنے والا شخص قرار دیا۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ جیمز ایک ڈیموکریٹ ہیں وہ کسی بھی وقت عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔ ایک وقت میں سب نے جانا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کی کابینہ میں بعض لوگ ایسے ہیں جن سے وہ خوش نہیں ہیں۔

 جیمز میٹس کو ٹرمپ کی کابینہ میں ایک آزاد رکن سمجھاجاتا ہے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی بھی اچانک اپنے عہدہ سےاستعفیٰ دے چکی ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں